BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وقار،شبّیر کاایکشن ٹھیک کریں گے
شبّیر احمد
شبّیر احمد کے انداز پر پہلے بھی اعتراض کیا جا چکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں پاکستان کے فاسٹ بالر شبّیر احمد کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد اب وقار یونس نے یہ ذمہ داری لی ہے کہ وہ شبّیر احمد کے انداز کو بہتر بنائیں۔

ان کے انداز پر امپائز ڈیرل ہیئر اور بیلی باؤڈن نے اعتراض کیا تھا۔

انہوں نے گزشتہ سنیچر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچ کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد یہ اعتراض کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں وقار یونس بہترین شخص ہیں جو شبّیر کی مدد کر سکتے ہیں۔

ان کے بالنگ ایکشن پر پہلے بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

اس طرح کے اعتراضات کے لئے آئی سی سی نے دو مرحلے پر مشتمل طریقۂ کار وضع کیا ہے اور شبّیر پر ہونے والا اعتراض پہلے مرحلے میں آتا ہے۔

وقار یونس چھ ہفتے تک ان پر محنت کریں گے۔ اس کے بعد پی سی بی اپنی رپورٹ آئی سی سی میں جمع کروائے گا۔

اگر ان پر دوبارہ اعتراض ہوا تو انہیں ایک سال تک کے لئے کھیل سے باہر کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد