| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپِکس: بھارت پیشکش دے گا
بھارتی اولمپِک ایسو سی ایشن نےکہا کہ وہ دو ہزار سولہ کے اولمپِک کھیل دہلی میں منعقد کرانے کے لئے انٹرنشینل اومپک کمیٹی کو پیش کش کرے گی۔ یہ فیصلہ اتوار کو ایسو سی ایشن کے سالانہ عام اجلاس میں کیا گیا۔ دہلی نے حال ہی میں دو ہزار دس کے دولت مشترہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا ووٹ جیت لیا تھا۔ اسے کینیڈا کے شہر ہیمِلٹن سے مقابلے کا سامنا تھا۔ دولت مشترکہ کے کھیل اولمپکس کے بعد دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا بین الاقوامی مقابلہ ہے۔ اولمپِکس منعقد کرنے کی دہلی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اولمپِک ایسو سی ایشن کا خیال ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے جن سہولیات کو تعمیر کیا جائے گا ان سے اس کو اولمپِک کھیل منعقد کرانے کی بولی جیتنے میں مدد ملے سکتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||