BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2003, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی نو وکٹ سے شکست
بھارت کی اس شکست کے بعد سیریز برابر ہو گئی ہے
بھارت کی اس شکست کے بعد سیریز برابر ہو گئی ہے

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے ملبورن میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے موجودہ سیریز کو برابر کر دیا ہے۔

میچ کے پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے صرف پچانوے رن بنانا تھے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے بلے بازوں نے یہ ہدف بائیس اوور میں حاصل کیا جس میں رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن کی اٹھاسی رن کی شراکت شامل تھی۔

ہیڈن نے تریپن رن بنائے جبکہ پونٹنگ نےجنہوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنائی تھی تینتیس رن بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

بھارت کی طرف سے واحد وکٹ اجیت اگرکر نے حاصل کی جب انہوں نے لینگر کو ایل بی ڈیلیو آوٹ کر دیا۔

آسٹریلیا کے بلے باز ہیڈن نے نو چوکوں کی مدد سے صرف باسٹھ بالوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ دو جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ آسٹریلیا کے مشہور کھلاڑی اور کپتان اسٹیو وا کا آخری میچ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد