BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 December, 2003, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی نمبر ایک پیٹر نکل باہر

منصور زمان عالمی رینکنگ میں سولہویں پر ہیں
منصور زمان عالمی رینکنگ میں سولہویں پر ہیں

لاہور میں ہونے والے عالمی اوپن سکواش میں منگل کو ایک بہت بڑا اپ سیٹ ہوا جب عالمی نمبر ایک برطانیہ کے پیٹر نکل عالمی نمبر پینتیس اٹلی کے ڈیوڈ بیاں کیتی سے دو کے مقابلے تین گیم سے ہار گئے۔

پیٹر پہلی دونوں گیمز جیت کر باقی کی تینوں گیمز ہار گئے۔ آخری نتیجہ یوں رہا 15/11، 15/12، 7/15، 4/15، 10/15 یہ میچ ستاسٹھ منٹ تک جاری رہا۔

پیٹر کا کہنا ہے کہ تیسری گیم میں انہیں یہ احساس تھا کہ میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے سے پیٹ کے عارضے میں مبتلا تھے اور مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں پہلے بھی ہارے ہیں ایک بار جان شیر سے اور گزشتہ سال پاکستان اوپن میں جوناتھن پاور سے۔ تاہم آج کی شکست ان سے مختلف ہے کیونکہ وہ دوسرے راؤنڈ ہی میں چمپئن شپ سے باہر ہو گئے اور وہ بہت مایوس ہیں۔

اٹلی کے ڈیوڈ بیاں کیتی کا کہنا تھا کہ عالمی نمبر ایک کو ہرانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی فتح ہے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ انہیں میچ سے پہلے ہی یہ احساس تھا کہ پیٹر مکمل طور پر فٹ نہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھا کر جیتنے کے لیے اپنا سو فیصد کھیل کھیلیں گے۔

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے نمبر ون اور عالمی رینکنگ میں سولہویں نمبر پر منصور زمان اپنے حریف فن لینڈ کے اوولی ٹومنن سے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہار گئے۔ٹومنن عالمی درجہ بندی میں چوبیسويں نمبر پر ہیں۔

منصور زمان نے پہلی گیم 11/15 سے جیت لی تاہم وہ اگلی دو گیمز میں پہلی گیم جیسے کھیل کا مظاہرہ نہ کر پائے اور دوسری گیم 10/15 سے ہارے اور تیسری 8/15 سے۔

چوتھی گیم میں ایک وقت منصور اپنے حریف ٹومنن سے 10/14 سے آگے تھے تاہم اس موقع پر ان کے کھیل کا معیار کم ہوا انہوں نے کافی غلطیاں کیں جن کا خمیازہ انہیں ہار کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

اس موقع پر ٹومنن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور منصور کی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوتھی گیم 15/ 17 سے جیت لی اور یوں یہ میچ جیت کر پری کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ٹومنن نے منصور زمان کو اس ماہ کے شروع میں ہونے والے قطر کلاسک میں بھی شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ دوسرے راؤنڈ کے اب تک ہونے والے میچوں میں دفاعی چیمپئن ڈیوڈ پالمر نے اپنا میچ ملائیشیا کے ازلان سکندر سے تین سٹریٹ گیمز میں جیت لیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد