BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 December, 2003, 15:27 GMT 20:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریار: کرکٹ کے نئے سربراہ

شہریار
شہریار توقیر ضیاء کی جگہ مقرر کیے گئے ہیں

صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے سابق سیکرٹری خارجہ شہریار خان کو پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

چودہ دسمبر کو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے تو شہریار خان ان کی جگہ لیں گے۔

صدر مشرف نے ریٹائر ہونے والے چیئرمین توقیر ضیا کی کرکٹ کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے چیئرمین اپنے پیش رو کی شاندار روایت کی پیروی کرتے ہوئے کرکٹ کو فروغ دیں گے۔

شہر یار خان ہندوستان اور فرانس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےمنیجر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

توقیر ضیاء کا استعفیٰ اچانک اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے ایک نجی چینل کو اپ لنکنگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ نشر کرنے کے حقوق دے دیے اور پہلا ایک روزہ میچ براۂ راست نشر نہیں ہوسکا، جس کے نتیجے میں نجی چینل اور سرکاری ٹی وی کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہو گیا۔

سابق سیکریٹری خارجہ شہریارخان کی تقرری سے وہ قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں جو توقیرضیاء کے استعفے کے بعد سے کرکٹ کے حلقوں میں ان کے جانشین کے بارے میں ہورہی تھیں۔

شہریار کون؟
شہر یار خان ہندوستان اور فرانس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےمنیجر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں

اگرچہ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کامیاب ثابت نہ ہوا لیکن انتظامی معاملات کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم شہریار خان کی موجودگی میں ہر قسم کے تنازعہ سے بچی رہی۔

شہریار خان بھوپال کے مشہور خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی اصول پسندی کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے معاملات دیانت داری، انصاف اور نظم وضبط کے اصولوں کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور شہریار خان کے وسیع تجربے کے باوجود کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی اور شاید انہیں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد