| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیعب اختر تیسرا میچ کھیلیں گے
پاکستان کے تیز بولر شیعب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچ نہ کھیل سکنے کے بعد بدھ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں کھیلیں گے۔ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے باعث شیعب اختر کےنیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو میچ کھیلنے پر پابندی لگ گئی تھی۔ اس میچ میں کپتان انضمام الحق کے بھی کھیلنے کے امکانات ہیں۔ تاہم وہ اس میچ میں اسی صورت میں کھیلیں گے اگران کے گلے کی تکیف دور ہوگئی۔ اگر وہ بدھ کو کھیلتے ہیں تو یہ ان کا تین سوواں ایک روزہ میچ ہوگا۔ ٹیم کے کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ انضمام کمزور ہیں اور انہیں بخار بھی ہے لیکن ان کا بہت دل چاہ رہا ہے کہ وہ کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی دو میچوں میں شکست کھا چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کچھ اہم کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرے والی ٹیم میں شامل نہیں ہیں لہذا یہ ٹیم اتنی مضبوط تصور نہیں کی جا رہی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ زخمی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ ان کے پیٹ کی تکلیف جلد درست ہو جائے گی۔ پیر کو نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی جیکب اورم بھی بیمار پڑ گئے ہیں۔ ان کی جگہ تجربہ کار کھلاڑی کرس حارث کھیلیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||