| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے ڈیوس کپ جیت لیا
کاندھے کی تکلیف کے باوجود مارک فلیپوسس نے یوان کارلوس فریرو کو تین دو سے ہرا کر آسٹریلیا کو ڈیوس کپ کا فاتح بنا دیا۔ آسٹریلیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی نے اس مقابلے کے چوتھے سیٹ میں ایک لمبا وقفہ لیا اور پانچواں سیٹ چھ صفر سے جیت کر تین دو سے کامیابی حاصل کر لی۔ فلیپوسس نے پہلا سیٹ سات پانچ سے، دوسرا چھ تین سے اور پانچواں چھ صفر سے جیتا۔ تیسرے اور چوتھے میں فریرو نے آسٹریلیا کے واضح طور پر جانبدار تماشائیوں کی یک طرفہ داد و تحسین کے باوجود ایک چھ اور دو چھ سے فتح حاصل کی۔ فلیپوسس کا کہنا ہے’آخر میں تو میری حالت بالکل عجیب ہو چکی تھی، مجھے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے میں نہیں کوئی اور کھیل رہا ہے اور میں باہر بیٹھ کر اس کا کھیل دیکھ رہا ہوں۔‘ ان کہنا تھا’مجھے بالکل علم نہیں کہ کیا ہو رہا تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ سارے شاٹس گراونڈ کے اندر جا رہے تھے۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||