BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2003, 02:34 GMT 07:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹرابھیجت کالے پر پابندی
میچ فکسنگ کے بعد بھارتی کرکٹ کے لئے یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے

ٹیم کے سلیٹکٹرز کو رشوت دینے کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ابھیجیت کالے کے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر اس وقت تک پابندی عائد کر دی گئی ہے جب تک انکوائری یہ فیصلہ نہیں کر لیتی کہ الزام صحیح ہے یا غلط۔

ابھیجیت کالے پر الزام ہے کہ انہوں نے سیلیکٹرز کرن مورے اور پراناب رائے کو بارہ ہزار آٹھ سو پاؤنڈ (تقریباً دس لاکھ بھارتی روپے) دینے کی پیش کش کی تھی تاکہ انہیں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم میں شامل کر لیا جائے۔

کالے نے ان الزامات کے صحت سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ان باتوں سے شدید دھچکہ لگا ہے۔

کالے پر لگنے والے الزامات کی انکوائری بھارتی بار کونسل کے سربراہ کریں گے اور توقع ہے کہ یہ انکوائری دو ہفتوں میں مکمل ہوگی۔

بھارت کرکٹ کے صدر جگ موہن ڈالمیا کا کہنا ہےکہ مذکورہ سلیکٹرز نے یہ معاملہ گزشتہ ہفتے ان کے سامنے رکھا تھا۔ گزشتہ رات بورڈ کے صدر کو اس سلسلے میں تحریری شکایت بھی موصول ہوگئی۔

سن دو ہزار دو میں میچ فکسنگ کے معاملے کا بعد بھارتی کرکٹ میں یہ سب سے بڑا سکینڈل سمجھا جا رہا ہے۔ پہلے سکینڈل کے بعد اس وقت کے کپتان محمد اظہر الدین اور ٹیسٹ کھلاڑی اجے شرما کے کرکٹ کھیلنے پر تا حیات پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ اجے جڈیجہ اور منوج پربھارکر پر یہ پابندی پانچ سال کے لئے لگائی گئی تھی۔

اظہر اور جڈیجہ نے اس پابندی کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کر رکھا ہے اور کچھ عرصہ قبل دہلی کے ہائی کورٹ نے جڈیجہ کو مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک بھارت میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

ابھیجت کالے کہتے ہیں کہ وہ ان سلیکٹرز سے کبھی ملے بھی نہیں جن کو رشوت دینے کا الزام ان پر لگایا گیا ہے۔

ٹیم کے کپتان سہراو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں الزام درست نہیں ہے جس سے ایک طرح کالے کی حمایت ہوئی ہے۔

کالے بھارت کے اندر بہترین بلے باز ہیں اور انہوں نے اٹھاون اعشاریہ سڑسٹھ کی اوسط سے چھ ہزار آٹھ سو رنز بنائے ہیں جن میں چوبیس سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر انہوں نے صرف بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلا ہے جس میں وہ نو رنز بنا سکے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد