| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینڈریو فلنٹوف دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی
برطانیہ اور بنگلہ دیش کی حالیہ کرکٹ سیریز کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر قراردیئے گئے ہیں۔ اگرچہ فلنٹوف کرکٹ کے کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی کے لیے ایک مؤقر جریدے کے تعاون سے تیار کی جانے والی پی ڈبلیو سی فہرست میں بولنگ میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر اور بیٹنگ میں بیسویں نمبر پر ہیں مگر مجموعی طور پر وہ اپنے قریب ترین حریفوں یعنی جنوبی افریقہ کے شان پولاک اور ویسٹ انڈیز کے کرس گائل سے کافی آگے ہیں۔ حالیہ دورۂ بنگلہ دیش میں انہوں نے چھ چھکوں کی مدد سے تین نصف سنچیریاں بنائی تھیں۔ انہوں نے ’مین آف دا میچ‘ کے تینوں اعزازات حاصل کیے اور یوں وہ اس سیریز میں ’مین آف دا سیریز‘ بھی قرار پائے۔ اپنے بارے میں خود ان کہنا ہے ’میں کافی اچھا ہوں۔ اور یہ ایک پیشہ ورانہ کارکردگی ہے۔ میں اچھی بیٹنگ کرتا رہا ہوں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ سری لنکا میں بھی جاری رہے گا۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||