BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2003, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش، ہار کا سلسلہ جاری
انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی
سیگرز نے ایک وکٹ لی، ایک کیچ پکڑا اور ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا

انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو چِٹاگونگ میں ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 329 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

بنگلہ دیش کو میچ کے چوتھے روز 468 رنز بنانے تھے لیکن ان کی پوری کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے رچرڈ جونسن مین آف دی میچ رہے جنہوں نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ میں کل آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر کرس ریڈ نے وکٹ کے پیچھے پانچ کیچ پکڑے اور ٹیم کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ ٹیم کے نئے کھلاڑی ماٹن سیگرز نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں ایک وکٹ لی، ایک کیچ پکڑا اور ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔

اگر آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ جنوری کی ٹیسٹ میچ میں فتح شامل کی جائے تو انگلینڈ نے 1979 کے بعد پہلی مرتبہ لگا تار تین ٹیسٹ میچ ملک سے باہر جیتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان خالد محمود نے بنایا۔ وہ 33 رنز بنا کر مائیکل وان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشرفے مرتضیٰ زخمی ہو جانے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہیں آئے اس لیئے بنگلہ دیش کی ٹیم کی اننگز نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی ختم ہو گئی۔

میچ کا فائنل سکور یہ رہا۔

انگلینڈ: پہلی اننگز 326 آل آؤٹ، دوسری اننگز 293 پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیکلیئر۔

بنگلہ دیش: پہلی اننگز 152 رنز آل آؤٹ، دوسری اننگز 138 رنز آل آؤٹ

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد