| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کو پاک دورہ منظور
بھارت آئندہ سال کے آغاز پر پاکستان کا دورہ کرنے کے آمادہ ہو گیا ہے تاہم بھارتی حکام نے میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی کی خواہش کی ہے تاکہ آسٹریلیا کے دورے کے بعد کھلاڑیوں کو چند روز آرام مل سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڑ کے ترجمان نے کہا کہ ’ پرانے شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے پاس بہت کم وقت ہوگا۔‘ بھارت نے آخری بار پاکستان میں انیس سو نواسی۔نوے کے دورے پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ گزشتہ بدھ کو بھارتی حکومت نے پاکستان دورے کی منظوری دے دی۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق بھارت پاکستان میں تین ٹیسٹ میچ اور سات ایک روزہ میچ کھیلے گا۔ اب اس میں صرف تھوڑا بہت ردو بدل کرنا ہوگا۔ بھارت آسٹریلیا کے دورے کے بعد چودہ فروری کو واپس آ رہا ہے اور پہلے سے تجویز شدہ شیڈول کے مطابق انہیں صرف پانچ روز بعد پاکستان جانا ہوگا۔ میچ کن شہروں میں کھیلے جائیں گے ابھی یہ طے نہیں کیا گیا ہے، تاہم خیال ہے کہ شورش زدہ شہروں کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی میچ ہونگے۔ جنوبی افریقہ نے اپنے دورے میں کراچی میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، جہاں حال ہی میں کئی بم دھماکے ہوئے۔ انہوں نے پشاور میں بھی کوئی میچ نہیں کھیلا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ انیس سو نناوے میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||