BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 October, 2003, 12:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راہول ڈراوڈ کے دو سو بائیس رن
راہول ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ نے دو سو بائیس رن تین سو اکیاسی گیندوں پر بنائے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارتی کھلاڑی راہول ڈراوڈ نے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ سکور یعنی دو سو بائیس رن بنائے ہیں۔

اس میچ میں جس میں اب بھارتی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان پر پانچ سو رن بناچکی ہے، راہول ڈراوڈ نے ایک چھکے اور اٹھائیس چوکوں کی مدد سے دو سو بائیس رن بنائے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ برس اوول میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے راہول ڈراوڈ نے دو سو سترہ رن بنائے تھے۔

راہول ڈراوڈ بھارت کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی وی وی ایس لکشمن کے ساتھ شراکت میں پہلے ایک سو تیس رن بنائے اور لکشمن کے آؤٹ ہوجانے کے بعد جب سورو گانگولی کے ہمراہ مزید ایک سو بیاسی رن بنائے۔

بھارتی کپتان گانگولی نے میچ میں بنائی جانے والی اپنی دسویں سینچری مکمل کرکے بھارت کی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو جب کھیل کا آغاز ہوا تو بھارت کا سکور تین کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اننچاس تھا۔

تاہم میزبان ٹیم کو جلد ہی پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب لکشمن پال وائس مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لیکن بھارتی بلّے باز راہول ڈراوڈ نے انتہائی اطمینان سے کھیلتے ہوئے اپنے دو سو رن بہت سکون سے مکمل کئے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر کھیل کے دوسرے حصے میں اس وقت زیادہ مشکل میں آگئے جب گانگولی نے قدرے سست کھیل کے بعد زیادہ پر اعتماد انداز میں کھیلنا شروع کیا۔

ڈراوڈ نے اپنے دو سو بائیس رن تین سو اکیاسی گیندوں پر بنائے اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں مہمان ٹیم کے خلاف بھارت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ اس نئے ریکارڈ سے انیس سو پچپن ۔ چھپّن کا وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جو نیوزی لینڈ کے خلاف وجے منجریکر اور گلاب رام چند کے درمیان ایک سو ستائیس رن سے بنا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد