BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2003, 17:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوحنا- ہال تنازعہ پر غور
 اینڈریو ہال
اینڈریو ہال شکر گزار ہوں گے کہ پاکستان نے ان کے خلاف شکایت کا فیصلہ واپس لے لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے تنازعہ کی وڈیو کا معائنہ کرے گی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈریو ہال کے رویہ پر پہلے یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کریں گے تاہم بعد میں پاکستان نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اینڈریوہال، بالنگ کے دوران یوسف یوحنا سے اس وقت ٹکرائے تھے جب یوحنا تیرہویں اوور میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ یوں معلوم ہوا کہ جیسے کھلاڑیوں کے درمیان کچھ الفاظ کا تبادلہ ہوا اور پھر ہال نے یوحنا کو کہنی ماری۔

اس کے بعد اینڈریو ہال دوبارہ یوحنا کے سامنے آئے اور ان کے بیٹ کو ہاتھ لگاتے ہوئے غصہ سے کچھ کہا جس کے بعد ایمپائر ندیم غوری نے مداخلت کرکے دونوں کو علیحدہ کیا جبکہ دوسرے ایمپائر نے دونوں کھلاڑیوں کو تنبیہ کی۔

اتوار کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیاء اور چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی باقاغدہ شکایت کریں گے۔

تاہم پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں ادارے نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کو نظر انداز کیا جا سکے۔

پی سی بی کے اس فیصلے کے باوجود آیی سی سی اس وڈیو کا معائنہ کرے گی۔ ادارے کے سربراہ اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ کرکٹ کے حکام اس معاملے کی تمام معلومات ان تک پہنچائیں تاکہ وہ الزام عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرسکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد