BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 October, 2003, 17:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ
انضمام الحق
انضمام الحق کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں رنر کی مدد لینی پڑی تھی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصل آباد میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے انضمام الحق کی جگہ فیصل اقبال اور محمد سمیع کی جگہ سپنر ثقلین مشتاق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ہرشل گبز پہلی مرتبہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز جیت لینے کی حد تک پہنچ جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اب تیسرے میچ سے قبل فٹنس سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان مسائل میں سب سے زیادہ قابل ذکر انضمام الحق کی وہ ہیمرسٹرنگ انجری ہے جس کے سبب انہوں نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں رنر کی مدد سے رن بنائے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کی اننگز کے دوران میدان میں نہیں آئے۔

اب منگل کے میچ میں ان کی شرکت کا امکان برائے نام ہے۔ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری یوسف یوحنا سنبھالیں گے جو اس وقت زبردست بیٹنگ فارم میں ہیں۔

پاکستانی باؤلر محمد سمیع بھی ان فٹ ہیں جبکہ لیگ اسپنر مشتاق احمد ان فٹ ہوکر پہلے ہی ایک روزہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اوپنر ہرشیل گبز ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور کے دونوں ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ سے چوبیس سالہ بیٹسمین مان وارن وگ کو طلب کرلیا ہے۔ پاکستان نے پہلا ایک روزہ مقابلہ آٹھ اور دوسرا بیالیس رن سے جیتا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد