BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 September, 2003, 14:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ کا دورۂ پاکستان منسوخ

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی کے خدشات کے باعث اپنا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اتوار کو پاکستان کے لئے روانہ ہونا تھا جہاں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پانچ ہفتوں کے اس دورے میں جنوبی افریقہ کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ تین ٹیسٹ میچ اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے تھے۔

جمعہ کو کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان کا دورہ منسوخ کررہا ہے۔

بورڈ کے صدر رے مال کا کہنا تھا ’ہم نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بڑے افسوس کے ساتھ کیا ہے۔ ہمیں اس بات کا احساس کے کہ پاکستان کے لوگ اس دورے کے منتظر تھے اور ہم خود پاکستان جا کر کھیلنا چاہتے تھے۔ لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کا مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔‘

جنوبی افریقہ کا فیصلہ
’ہم نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بڑے افسوس کے ساتھ کیا ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے ایک فیکس میں دورے کی منسوخی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ نے جنوبی افریقہ کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اس فیصلے سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کا فیصلہ غیر ضروری اور مایوس کن ہے۔

پاکستانی ردِ عمل

 پاکستان کے لوگ کرکٹ کے لئے ترس رہے ہیں اور ہمیں انہں زیادہ سے زیادہ کرکٹ فراہم کرنی ہے

رمیز راجہ

جنوبی افریقہ نے پیش کش کی ہے کہ وہ پاکستان آنے کی بجائے پاکستان کی ٹیم کو جنوبی افریقہ بلا سکتا ہے، دورے کو کسی دوسری تاریخ کے طے ہونے تک موخر کر سکتا ہے یا پھر کسی تیسری جگہ کھیلنے کو تیار ہے۔

تاہم رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس دوسرے کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے لوگ کرکٹ کے لئے ترس رہے ہیں اور ہمیں انہں زیادہ سے زیادہ کرکٹ فراہم کرنی ہے۔‘

امریکہ میں دو سال قبل ہونے والے خود کش حملوں کے بعد بنگلہ دیش واحد ایسی کرکٹ ٹیم ہے جس نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان سے باہر کسی اور جگہ پر کھیلنے کا کہا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد