BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 September, 2003, 17:02 GMT 21:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئندہ ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں ہونگی
ورلڈ کپ
آسٹریلیا دو ہزار سات میں ورلڈ کپ کا دفاع کرے گا۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ سن دو ہزار سات میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کے دورانیہ میں دو ہفتے کی کمی کی جائے گی۔

اس سے قبل ان مقابلوں میں چودہ ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

نئے اہتمام کے تحت ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں چار چار ٹیموں پر مشتمل چار گروپ ہوں گے۔

ہر گروپ میں سے دو بہترین ٹیمیں اگلے مرحلے میں حصہ لیں گی۔ یہ مرحلہ سپر ایٹ کہلائے گا۔

آئندہ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا تاہم چند میچ امریکہ میں بھی کھیلے جائیں گے۔

ٹیموں کی تعداد بڑھائے جانے کے بارے میں آئی سی سی کے صدر احسان مانی نے کہا: ’یہ کھیل کی عالمگیریت ہے۔ رکن ٹیموں کی متاثرکن کارکردگی نے ہمیں ان شمولیت کی دعوت دینے پر مجبور کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس سے مقابلے میں نرمی پیدا نہیں ہوگی۔ گزشہ ورلڈ کپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیا، کنیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں اچھا کھیلی تھیں۔

آئی سی سی ہر دو سال بعد ایک سپر سیریز کے آغاز پر بھی غور کر رہی ہے جس میں ٹیسٹ اور ون ڈے کی درجہ اوّل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ سیریز ایک پانچ روزہ اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہوگی جو ریسٹ آف دا ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

اس منصوبہ پر ممبئی میں آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی مینجمنٹ کے ایک دو روزہ اجلاس میں غور کیا گیا۔

تاہم اس سیریز کے انٹرنیشنل کلینڈر میں شامل کئے جانےکے فیصلے پر ایکزیکٹیو بورڈ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد