| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ اور آئی سی سی کا اشتراک
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوامِ متحدہ اور کرکٹ کے بین الاقوامی ادارے آئی سی سی نے مشترکہ طور پر ایڈز کے خلاف صف آراء ہونے کا عزم کیا ہے۔ یہ اعلان ممبئی میں آئی سی سی کے صدر احسان مانی نے جمعرات کے روز کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایڈز کے سدِباب کے لئے اقوامِ متحدہ کے ادارے UNAIDS کے اہلکار مہیش مہالنگم اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ یہ مہم کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں کرکٹ کے ذریعے ایڈز کے مرض کے بارے میں شعور پیدا کرنے سے متعلق ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں سے کئی ایڈز سے بری طرح متاثر ہیں۔ کرکٹ کے مبصرین اور صحافیوں کو ایڈز سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ UNAIDS کے ساتھ کئی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے میچوں کے ٹاس کے لئے ایڈز سے متاثرہ افراد کو دعوت دی جائے گی۔ دنیا بھر میں ایڈز میں مبتلا بیالیس ملین افراد میں سے بارہ ملین کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں رہتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |