راڈک یوایس اوپن کے فاتح اکیس سالہ امریکی اینڈی راڈک نے انتہائی عمدہ کھیل کھیلتے ہوئے فریرو کو 3-6 ، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔ میچ ایک گھنٹہ اور بیالیس منٹ جاری رہا۔ راڈک یہ میچ جیتنے کے لئے پسندیدہ کھلاڑی سمجھے جا رہے تھے کیونکہ وہ اس سے پہلے اوپر نیچے اٹھارہ میچ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے سپین کے فریرو کا شروع ہی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور میچ پر چھائے رہے۔ ان کی اچھی سروس اور جارحانہ اسٹروکس کا سامنا کرنے میں فریرا کو سارے میچ میں دشواری پیش آتی رہی۔ میچ جیتنے کے بعد راڈک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے خوشی سے آنسو نکل آئے۔ وہ سیدھے اسٹینڈ کی طرف گئے اور تماشائیوں کے درمیان میں سے ہوتے ہوئے اپنے کوچ براڈ گِلبرٹ اور والدین کے پاس پہنچ گئے۔ |