ریو اولمپکس پہلا دن آسٹریلیا کے نام

،تصویر کا ذریعہGetty
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے پہلے مکمل دن آسٹریلیا دو طلائی اور کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
آ سٹریلیا نے دونوں طلائی تمغے تیراکی کے مقابلوں میں حاصل کیے۔
میک ہارٹن نے مردوں کے 400 میٹر کے فری سٹائل مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ تین منٹ اور 41.55 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ ان کے چینی حریف سن یانگ تین منٹ اور41.68 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
٭ <link type="page"><caption> تمغوں کی اب تک کی مکمل فہرست کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/rio2016medaltable#hungary" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر اولمپکس سے باہر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160806_pakistani_shooter_in_olympics_sr" platform="highweb"/></link>
جبکہ دوسرا طلائی تمغہ اس کی خواتین کی ٹیم نے 4x100 میٹر فری سٹائل تیراکی کے مقابلے میں حاصل کیا۔
ہنگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکہ تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہے۔ امریکہ، جاپان اور نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ پانچ پانچ تمغے حاصل کیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ریو اولمپکس کی اہم بات یہ ہے کہ ویت نام نے اب تک کا اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ کارنامہ ون شوانگ ہوانگ نے دس میٹر ایئر پسٹل زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کر کے پیش کیا۔
میزبان ملک برازیل کو ابھی کوئی طلائی تمغہ نہیں مل سکا ہے۔
کھیلوں کے پہلے مکمل دن کے اختتام پر 12 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا ہے۔
روس نے اپنا پہلا طلائی تمغہ جوڈو کے 60 مقابلے میں حاصل کیا جبکہ بیلجیئم کے گریگ وون اورمیئٹ نے مردوں کی سائیکل روڈ ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
پہلا دن پاکستان کے لیے مایوس کن رہا جب پاکستانی تیراک حارث بانڈے تین تیراکوں کے 400 میٹر کے پہلے ہیٹ مقابلے میں آخری نمبر پر رہے۔
ان سے قبل شوٹر منہال سہیل دس میٹر رائفل شوٹنگ مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔
خواتین کے ٹینس سنگلز مقابلے میں وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی ہیں۔ انھیں بلجیئم کی کرسٹین فلپکینس سے تین سیٹوں میں شکست دی۔
سائیکلنگ کے مقابلوں کے دوران فرانسیسی جمناسٹ سمیر عاطف سعید کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
پناہ گزین کی ٹیم کی خاتون تیراک یسریٰ ماردینی نے 100 میٹر بٹرفلائی زمرے میں اپنی ہیٹ تو جیت لی لیکن جو وقت انھوں نے لیا اس کی رو سے وہ آگے کے مرحلے میں جانے سے قاصر رہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty



