دوسرا ٹی 20 : پاکستان کو تین رنز سے شکست

انگلینڈ کے دونوں اوپنرز کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے دونوں اوپنرز کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا

دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلے جانے والی تین ٹی 20 میچوں کے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک دلچسپ میچ کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90178" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 28، شیعب ملک نے 26، محمد حفیظ نے 25، شاہد آفریدی نے 24 اور رفعت اللہ مہمند نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب پلنکٹ نے تین، ووکس اور عادل رشید نے دو دو جبکہ سٹیفن پیری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا

نگلینڈ کی جانب سے ونس نے 38 اور بٹلر نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین، انور علی نے دو جبکہ وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعرات کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے تھی۔