گال ٹیسٹ میں بھارت کا ہدف 176 رنز

،تصویر کا ذریعہReuters
گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لیے ہیں۔
بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 153 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90159" platform="highweb"/></link>
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر شیکھر دھون اور ایشانت شرما کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 367 رنز بنا سکی جس کے بعد بھارت کو جیتنے کے لیے 176 رنز کا ہدف ملا۔
میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں ابتدا ہی سے شدید مشکلات کا سامنا رہا اور صرف 95 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے تاہم اس موقعے پر دنیش چندی مل کی شاندار بیٹنگ نے انھیں سہارا دیا۔ چندی مل 162 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ایشون نے چار، مشرا نے تین جبکہ آرون، ہربھجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد اور کمارا سنگاکارا نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
میچ کے تیسرے دن سری لنکا کو ابتدا ہی میں تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب دھمیکا پرساد پانچ رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب 92 رنز کے مجموعی سکور پر تجربہ کار بیٹسمین سنگا کارا 40 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
بھارتی ٹیم اس سیریز میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔



