انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

آل رونڈر بین سٹروک نے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآل رونڈر بین سٹروک نے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

انگلینڈ نے لارڈز کے میدان میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 124 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے جب اننگز شروع کی تو ابتدائی تین کھلاڑی 12 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی نقصان کے دھچکوں سے باہر نہ آ سکی اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور ایک موقع پر صرف 61 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89453" platform="highweb"/></link>

کوری اینڈرسن اور وکٹ کیپر والٹنگ نے اننگز کو سنبھالا دیا اور ٹیم کا سکور 168 رنز تک پہنچا دیا۔ اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی طرف سے بین سٹروک سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نےتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 478 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر 345 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 523 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں اہم کردار مڈل آرڈر بیٹسمین کین ولیمسن کی سنچری کا رہا جنہوں نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔