مے ویدر اور پیکیو کےمقابلے کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی سرکاری فروخت ایم جی ایم کی ویب سائٹ پر جمعرات کو شروع ہوئی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناس مقابلے کو دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی سرکاری فروخت ایم جی ایم کی ویب سائٹ پر جمعرات کو شروع ہوئی

فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیکیو کے درمیان باکسنگ مقابلے کی مانگ اتنی بڑھی کہ چند منٹوں کے اندر ہی اس کے ٹکٹ فروخت ہو گئے اور ویب سائٹ پر ان کی قیمت 94 ہزار پاؤنڈ تک جا پہنچی۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان باکسنگ کا مقابلہ دو مئی کو ایم جی ایم گرینڈ لاس ویگس میں ہو گا۔

اس مقابلے کی 15,500 ٹکٹیں باکسروں، سپانسروں اور پروموٹروں کو دی جائیں گی۔

اس مقابلے کا سستا ترین ٹکٹ 1,000 سے 5,000 پاؤنڈ تک ہے۔

فلوئڈمے ویدر اور مینی پیکیو کے درمیان باکسنگ کا مقابلہ رواں سال فروری میں طے تھا تاہم ٹکٹوں کی فروخت کا معاہدہ گذشتہ ہفتے طے ہوا۔

اس مقابلے کا سستا ترین ٹکٹ 1,000 سے 5,000 پاؤنڈ تک ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناس مقابلے کا سستا ترین ٹکٹ 1,000 سے 5,000 پاؤنڈ تک ہے

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی سرکاری فروخت ایم جی ایم کی ویب سائٹ پر جمعرات کو شروع ہوئی۔

مقابلے کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جیسے ہی سٹب ہب پر شروع ہوئی تو چند منٹوں کے دوران اس کا سستا ترین ٹکٹ 3,511 پاؤنڈ تک جا پہنچا۔

38 سالہ فلوئڈ مے ویدر اور 36 سالہ مینی پیکیو کا شمار اپنی نسل کے بہترین باکسروں میں ہوتا ہے۔

منتظمین کو امید ہے کہ اس مقابلے سے 16 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی رقم اکٹھی ہو گی۔

فلوئڈ مے ویدر اس سے قبل اپنی تمام 47 فائٹس جیت چکے ہیں جس میں 26 ناک آؤٹ مقابلے شامل ہیں۔ جبکہ مینی پیکیو اب تک 57 مقابلے جیتے ہیں تاہم وہ پانچ مقابلوں میں ناکام رہے جبکہ دو مقابلے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔