ورلڈ کپ کے فائنلز میں کیا کیا ہوا؟

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، میلبرن
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والا یہ گیارہواں عالمی کپ ہے اور اتفاق سے فائنل بھی انہی دو میزبان ملکوں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
اب تک کھیلے گئے دس ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کے نتائج اس طرح رہے ہیں۔
1975: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو سترہ رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ ۔ کلائیو لائیڈ ( ویسٹ انڈیز )۔
1979: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو بانوے رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ ۔ ویوین رچرڈز ( ویسٹ انڈیز )
1983: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوتینتالیس رنز سے ہرادیا۔
مین آف دی میچ ۔ مہندر امرناتھ ( بھارت )۔

،تصویر کا ذریعہGetty
1987: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سات رنز سے ہرا دیا۔
مین آف دی میچ۔ ڈیوڈ بون ( آسٹریلیا )۔
1992: پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ ۔ وسیم اکرم ( پاکستان )۔
1996: سری لنکا نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
مین آف دی میچ۔ اروندا ڈی سلوا ( سری لنکا )۔
1999: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔
مین آف دی میچ۔ شین وارن ( آسٹریلیا )۔

،تصویر کا ذریعہGetty Allsport
2003: آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سو پچیس رنز سے ہرا دیا۔
مین آف دی میچ ۔رکی پونٹنگ ( آسٹریلیا )۔
2007 : آسٹریلیا نے سری لنکا کو ترپن رنز سے شکست دی۔
مین آف دی میچ ۔ ایڈم گلکرسٹ ( آسٹریلیا )۔
2011: بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
مین آف دی میچ ۔ مہندر سنگھ دھونی ( بھارت )۔



