کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 150 رنز سے شکست دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ کرس گیل آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے ان کی وکٹ محمد عرفان نے لی۔
،تصویر کا کیپشنسمتھ سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے لیکن سات اوورز میں صرف 28 رنز دینے کے بعد سہیل خان نے آخری تین اوورز میں 45 رنز دے ڈالے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے آغاز میں دو وکٹیں تو لیں لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈین بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی۔
،تصویر کا کیپشنڈیرن براوو نصف سنچری سے ایک رن پہلے ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب میدان چھوڑنے پر مجبور ہوئے
،تصویر کا کیپشنتھرڈ امپائر نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا اور میدان میں موجود امپائر کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے پاکستان کو وکٹ سے محروم کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ بےحد خراب رہی اور شاہد آفریدی نے دو جبکہ ٹیم نے مجموعی طور پر چھ کیچ چھوڑے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان شائقین کی بھی ایک بڑی تعداد میدان میں موجود تھی جسے اپنی ٹیم کی بدترین شکست کا صدمہ سہنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشن311 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی ابتدائي چار وکٹیں ایک رن پر ہی گر گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے عمر اکمل اور شعیب مقصود نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ شاہد آفریدی نے 28 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنتاہم باقی تمام کھلاڑیوں نے مایوس ہی کیا اور آٹھ پاکستانی بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مقابلے ویسٹ انڈیز کے فیلڈرز نے اچھی کارکردگي کا مظاہرہ کیا۔ یہاں سلیمان بن کو جست لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہے جو کہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔