میلبرن: وینس ولیمز کو نوآموز امریکی کھلاڑی سے شکست

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ کی 19 سالہ ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں تجربہ کار وینس ولیمز کو شکست دے دی ہے۔
میلبرن میں جاری ٹورنامنٹ میں کیز نے بدھ کو کوارٹر فائنل مقابلہ ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے جیتا۔
انھوں نے اس میچ میں چھ تین، چار چھ اور چھ چار کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کیز کسی گرینڈ سلام کے سیمی فائنل تک پہنچ پائی ہیں۔
کیز کا کہنا ہے کہ وینس ان کے بچپن کی ہیرو ہیں اور انھیں ٹینس کھیلنے کی ترغیب وینس ولیمز سے ہی ملی تھی۔
سیمی فائنل میں اب میڈیسن کیز کا مقابلہ وینس کی ہی بہن اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز سے ہو گا۔
وینس نے کوارٹر فائنل میں گذشتہ سال فائنل ہارنے والی ڈومینیکا سبلكووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے ہرایا ہے۔



