دوسرے ون ڈے میں سری لنکا فاتح، سیریز برابر

،تصویر کا ذریعہGetty
ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
سری لنکا نے 249 رنز کا مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کی جیت میں اہم کردار تلک رتنے دلشان نے ادا کیا۔ انھوں نے 17 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے۔
سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز اینجلو میتھیوز رہے۔ انھوں نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو جبکہ ایڈم اور نیتھن میکولم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 248 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میکولم نے 12 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 117 رنز جبکہ راس ٹیلر نے دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
ان دو بلے بازوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات اور سچترا سننائیکے نے دو دو جبکہ جیون مینڈس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کے دلشان سری لنکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



