دوسری اننگز، پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ

،تصویر کا ذریعہReuters
گال ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چار رنز بنائے ہیں۔
چوتھے دن کھیل کے اختتام پر احمد شہزاد اور سعید اجمل کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 78 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89445" platform="highweb"/></link>
پاکستان کی جانب سے خرم منظور اور احمد شہزاد نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر خرم منظور تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انھیں ہیرات نے آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 533 رنز نو وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔
سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کمار سنگا کارا کی شاندار بیٹنگ رہی۔ انھوں نے 24 چوکوں کی مدد سے 517 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگا کارا نے 252 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
سنیچر کو پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جے وردھنے 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے پانچ، جنید خان نے دو جبکہ محمد طلحہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 451 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 177 رنز جبکہ اسد شفیق نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔
بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



