یونس کی سنچری اور اسد کی نصف سنچری

یونس خان ایک بیٹسمین ہیں جو ذمہ دارانہ بیٹنگ کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیونس خان ایک بیٹسمین ہیں جو ذمہ دارانہ بیٹنگ کر رہے ہیں

سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے ہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے ہیں۔

پہلے روز کی نمایاں بات تجربہ کار بلے باز یونس خان کی شاندار سنچری تھی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89445" platform="highweb"/></link>

تاہم یونس خان کے علاوہ اب تک کوئی بھی پاکستانی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

پہلے روز کے اختتام پر یونس خان 133 پر کھیل رہے تھے جبکہ ان کا ساتھ اسد شفیق دے رہے ہیں جنھوں نے عمدہ 55 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں اوپنرز جلد ہی آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ چار رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جباوپنر شہزاد چار رنز بنا کر پرساد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اوپنر منظور کو پرساد نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ منظور نے تین رنز سکور کیے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب اظہر علی 30 رنز بنا کر ہیراتھ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

مصباح الحق 31 رنز بنا سکے اور ان کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

یہ یونس خان کی ٹیسٹ میچوں میں 24ویں سنچری ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے 23 سنچریاں بنانے والے جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے علاوہ محمد یوسف نے بھی 24 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس ہے جنھوں نے 25 ٹیسٹ سنچریاں بنا رکھی ہیں۔