ایک دن کے آرام کے بعد ٹیمیں کوارٹر فائنل مقابلوں کے لیے میدان میں اتر آئیں
،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ 2014 کے کوارٹر فائنلز میں جمعے کو پہلا مقابلہ فرانس اور جرمنی کے مابین ہوگا۔ کریم بنزیما نے ابھی تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کی ٹیم کی جیت کا انحصار سٹرائیکر کریم بنزیما اور مڈفیلڈر پاؤل پوگبا کی کارکردگی پر ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی ٹیم ہمیشہ ایک سخت جان حریف کے طور پر میدان میں اترتی ہے۔ جرمنی کی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے پڑوسی ملک فرانس کی ٹیم کو ہرانا ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے کوارٹر فائنل تک پہنچنےمیں ٹامس مولر اور گول کیپر مینوئل نوئیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجمعہ کوارٹر فائنل کا دوسرا مقابلہ برازیل اور کولمبیا کے مابین ہوگا۔ برازیل ابھی تک نیمار کے سہارے آگے بڑھ رہا ہے۔ فریڈ کو بھی گول کرنے پڑیں گے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کولمبیا کو ہرانا ہوگا۔ کولمبیا کی ٹیم میں جیمز روڈریگز شامل ہیں جو ابھی تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول سکور کر چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو کوارٹر فائنل کا پہلا مقابلہ ارجنٹینا اور بیلجیئم کےمابین ہوگا۔ میسی تن تنہا ٹیم کو کوارٹر فائنل تک تو لے آئے ہیں لیکن کیا اسے آگے بھی لے جا سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کو اگر کوارٹر فائنل سے آگے بڑھنا ہے تو سرجیو اگویرو اور ہیگوائن کو بھی گول کرنے ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنبیلجیئم کو کوارٹر فائنل سے آگے نکلنے کے لیے ایڈن ہیزاڈ سے مدد چاہیے ہوگی۔ ہیزاڈ ابھی تک اس کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں جس کی ان سے توقع کی جا رہی تھی۔
،تصویر کا کیپشندفاعی چیمپیئن کو گھر بھیجنے والی ہالینڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ رابن وین پرسی کا شاندار گول ابھی تک ورلڈ کپ 2014 کے بہترین گولوں میں سے ایک ہے۔
،تصویر کا کیپشنپچاس لاکھ سے کم آبادی کے ملک کوسٹا ریکا نے کوارٹر فائنل تک کوالیفائی کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کوسٹا ریکا کی کامیابی میں کیمبل نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے سٹرائیکر آئین روبن نے ایک انتہائی متنازع پنلٹی حاصل کر کے میکسیکو کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا، لیکن کیا وہ اپنی ٹیم کو آگے لے جا سکتے ہیں۔