ارجنٹینا نے ایک مشکل مقابلے کے بعد ایران کو 1 - 0 سے ہرا دیا
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا نے ایران کو ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیسی نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ارجنٹینا کو میچ جتوا دیا۔
،تصویر کا کیپشنیہ میسی کا اس ورلڈ کپ میں دوسرا گول تھا۔
،تصویر کا کیپشنایران نے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے گول پر کئی حملے کیے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے مڈفیلڈر ہاویئر میسکارانو کا اپنے ملک کے لیے یہ 100واں میچ تھا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ارجنٹائن کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا اپنی بیٹی کے ہمراہ تماشائیوں میں موجود تھے۔ میراڈونا پچھلی تین دہائیوں سے ہر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے ساتھ رہے ہیں۔ کبھی کھلاڑی کے طور اور کبھی کوچ کے طور پر۔ اس بار تماشائی کے طور پر میدان میں موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایران نے 21 جون 1998 کو امریکہ کو 2 - 1 سے شکست دے کر اپنا ورلڈ کپ کا پہلا اور واحد میچ جیتا تھا۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے حامیوں کی ایک بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی۔