مشاق احمد کو فارغ کیا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نےایشز کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کو فارغ کرنے کے بعد سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کےمطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کی تبدیلی کے بعد سپنر کوچ مشتاق احمد کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ فاسٹ بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر اپنی جگہ موجود رہیں گے۔
ٹیم کے کوچ پیٹر مورز اور کپتان ایلسٹر کک کی جانب سے کیے جانے والے اقدام کے نتیجے میں فاسٹ بالنگ کے کوچ ڈیوڈ سیکر موجود رہیں گے۔
آسٹریلوی فاسٹ بالنگ کوچ ڈیوڈ سیکر سے معاہدہ گذشتہ اکتوبر میں کیاگیا تھا اور یہ معاہدہ 2015 کی ایشیز سیریز تک برقرار رہے گا۔
پاکستانی لیگ سپنر مشاق کے ساتھ، جنھیں مورز 2008 میں سسکس کے لیے لائے تھے، بیٹنگ کوچ گراہم گوچ اور فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہلسل بھی رخصت ہو رہے ہیں۔
لگتا ہے کہ مشاق کے جانے سے خالی ہونے والی جگہ پر ایسسکس اور انگلینڈ کے سابق آف سپنر پیٹر سچ لائے جائیں گے۔



