سری لنکا کی انتہائی آسان فتح

،تصویر کا ذریعہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے صرف پانچ اوروں میں ہالینڈ کی طرف سے دیئے جانے والے 40 رنز کے ہدف کو حاصل کر لیا۔
اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ہالینڈ کو صرف دس اوروں میں 39 رنز پر آؤٹ کر دیا ہے اور اس طرح اسے میچ جیتنے کے لیے صرف چالیس رنز درکار تھے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88763" platform="highweb"/></link>
سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہالینڈ کی ٹیم ابتدئی اوور سے ہی شدید مشکلات میں گھرگئی اور دس رنز تک پہنچتے پہنچتے اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔
سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھوز، فاسٹ بولر لیستھ مالنگا اور سپنر اجنتھا مینڈس نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہالینڈ کی پوری ٹیم کو 39 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹا دیا۔
میتھیوز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مالنگا نے دو اوروں میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ اجنتھا مینڈس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہالینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کوپر کے علاوہ کوئی کھلاڑی دس کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
ہالینڈ کی ٹیم نے اسی ٹورنامنٹ میں 190 رنز کا ہدف تیرہ اوروں میں پورا کر کے دنیائے کرکٹ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔اس میچ کے شروع ہونے تک ماہرین کا خیال تھا کہ ہالینڈ کی ٹیم اچھی فائٹ دے گئی لیکن ایسا نہ ہوا اور میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔



