میرپور:بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

امیت مشرا نے اس میچ میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامیت مشرا نے اس میچ میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا

بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ میں اتوار کو گروپ بی کے تیسرے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس میچ کے بعد بھارت اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد گروپ بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88761" platform="highweb"/></link>

امیت مشرا مسلسل دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ رہے ہیں اور یہ ان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات روہت شرما کے 62 رنز تھے جو ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ویرات کوہلی 54 رنز بنا کر آندرے رسل کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

یوراج سنگھ 10 رنز بنا کر سیموئل کی بال پر کرس گیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شیکھر دھاون کو صفر پر سیموئل بیڈری نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

سوریش رینا 1 رن ہی بنا سکے جب میچ ختم ہوا۔

بھارت کے کپتان مہندر دھونی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

ابتدائی اوورز میں بھارت کے فاسٹ بولروں نے کرس گیل اور ڈوین سمتھ کو پریشان کیے رکھا اور ویسٹ انڈین اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا۔

تاہم بھارتی فیلڈرز نےگیل کے دو کیچ چھوڑ کر اپنے بولروں کی محنت کو کامیابی میں بدلنے نہ دیا۔

بھارت کو پہلی کامیابی آٹھویں اوور میں ملی جب ایشون نے سمتھ کو اپنی گیند پر خود کیچ کر لیا۔

جارحانہ اننگز کھیلنے کے لیے مشہور کرس گیل بجھے بجھے سے رہے اور دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کرس گیل مختصر فارمیٹ کے بڑے کھلاڑی ہیں اور بھارت کے خلاف لوگوں کی نظریں ان پر ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکرس گیل مختصر فارمیٹ کے بڑے کھلاڑی ہیں اور بھارت کے خلاف لوگوں کی نظریں ان پر ہیں

آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز مارلن سیموئلز تھے جنھیں امت مشرا نے پندرہویں اوور میں سٹمپ کروایا۔ اسی اوور میں مشرا نے براوو کو ایل بی ڈبلیو کر کے دوسری وکٹ لی۔

رویندر جدیجہ نے اپنے تیسرے اوور میں ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پویلین کی راہ دکھلائی اور پھر سمنز کی وکٹ لی لیکن وہ ایک نو بال تھی۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا افتتاحی میچ ہے جبکہ بھارت اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف فتح حاصل کر چکا ہے۔

پہلے میچ میں کامیابی کے بعد بھارت کے حوصلے بلند ہیں۔ تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں۔

اب تک یہ دونوں ٹیمیں ماضی میں دو بار ان ٹورنامنٹس میں مدِمقابل آئی ہیں اور دونوں مرتبہ فتح ویسٹ انڈیز کے حصے میں آئی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کا ماحول دونوں ٹیموں کے لیے یکساں سازگار ہو سکتا ہے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی سست وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے اور موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔