شکیب اور دولت کو آدھی میچ فیس کا جرمانہ

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ کے دوران شکیب الحسن اور دولت زدران کو آئی سی سی کے کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس فیصد میچ فی کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے نوے اوور میں افغانستان کے بولر دولت زدران نے گیند کرا کے شکیب کو کندھا مارا۔ جواب میں شکیب نے بھی ان کو کندھا مارا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ان پر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرایا ہے۔
افغانستان کی ٹیم تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے رہی ہے اور حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔



