پیٹرسن کو ٹویٹ کے بعد بھارتی ویزہ مل گیا

پیٹرسن کی اس ٹویٹ کو ایک سو تئیس لوگوں نے دیکھا اور 85 لوگوں نے پسند کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپیٹرسن کی اس ٹویٹ کو ایک سو تئیس لوگوں نے دیکھا اور 85 لوگوں نے پسند کیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھارت کے ویزے میں تاخیر کا معاملہ ایک ٹویٹ کے ذریعہ اٹھایا جس کے بعد انہیں بھارت کا ویزا جلدی مل گیا۔

پیٹرسن نے پیر کو ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ فوری طور پر بھارت کا سفر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی سفارت خانہ ان کا پاسپورٹ گزشتہ دس دن سے رکھے ہوئے ہے۔

KP24 ٹوئٹر ہینڈل سے کیےگئے اس ٹویٹ میں پیٹرسن نے ہندوستانی وزارت خارجہ اور انڈین ڈپلومیسی کو بھی ٹیگ کیا۔

ان کی اس ٹویٹ کو ایک سو تئیس لوگوں نے دیکھا اور 85 لوگوں نے پسند کیا۔

پیٹرسن کے اس ٹویٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اكبر دين نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کو وزارت کھیل کی منظوری ملنے کی ضرورت ہے۔

اکبر دین نے اس ٹویٹ کے ایک گھنٹے بعد دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایک اچھی خبر ہے۔ ٹویٹ کام کر گئی ہے۔ وزارت کھیل سے ضروری منظوری ابھی ملی ہے۔ اب بھارتی سفارت خانہ جلد ہی ویزا جاری کر دے گا۔ ہم جلد ہی آپ کو (پیٹرسن) بھارت میں دیکھیں گے۔‘

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے کیون پیٹرسن انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلتے تھے۔ لیکن ایشز سیریز میں 5-0 سے شکست کے بعد انہیں ٹیم سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا گیا ہے۔