بھارت میچ اور سیریز دونوں ہار گيا

،تصویر کا ذریعہAFP
نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں بھارت کو سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ وہ سیریز بھی ہار گيا۔
اس سے قبل بھارت کو پہلے اور دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ تیسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر رہا تھا۔
پانچ میچوں کی اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو گئی ہے۔
<link type="page"><caption> میچ کا سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88710" platform="highweb"/></link>
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے راس ٹیلر کی سنچری کی بدولت اس ہدف کو 11 گیندیں قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
راس ٹیلر نے 15 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان برینڈن میک کلم نے چھکا مار کر جیت حاصل کی۔ انھوں نے تین چھکے اور چار چوکے کی مدد سے جارحانہ 49 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ورون آرن کو ایک ایک وکٹ ملے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
اس سے قبل بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اوپنروں کی مسلسل ناکامی کے نتیجے میں زبردست فارم والے کھلاڑی ویراٹ کوہلی کو اوپنر اتارا گیا لیکن وہ بھی ناکام ہو گئے اور صرف دو رنز بناکر ساؤدی کے شکار بنے۔
اس کے بعد آنے والے بلے باز ریہانے بھی تین رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم امبتی رائڈو نے اوپنر روہت شرما کے ساتھ سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ رایڈو نے 37 جبکہ شرما نے 79 رنز بنائے۔
اس کے بعد کپتان دھونی اور گذشتہ میچ کے مین آف دا میچ رویندر جڈیجا نے جارحانہ بلے بازی کی اور بالترتیب 79 اور 62 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی نے دو، جبکہ کائے ملز، بینیٹ اور ولیم سن نے ایک ایک وکٹ لیے۔
پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ٹیم انڈیا اس سیریز میں دوسرا میچ ہار کر نمبر ون کی پوزیشن بھی کھو چکی ہے۔



