سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیتا لیکن اس مرتبہ سری لنکا نے بالنگ کے بجائِے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچوں میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بینٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے جس کی بیٹنگ کافی مضبوط اور اس کے اٹھویں اور نویں نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑی بھی بیٹنگ کر لیتے ہیں کامیابی سے ہدف کا تعاقب کر لیا تھا لیکن تیسرے ایک روزہ میچ میں اس کو ایک بڑے فرق سے ناکامی ہوئی تھی۔

پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں سری لنکا پر ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے برتری حاصل ہے۔