مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیگ ٹائٹل یقینی

ایسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں اچھا کھل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں ناکام رہا
،تصویر کا کیپشنایسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں اچھا کھل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں ناکام رہا

برطانیہ کے فٹبال کلب مینچسٹر یونائیٹڈ کے رابن وین پرسی کے تین گولوں نے ایسٹن ولا کو تو شکست دی لیکن کلب نے بیسواں لیگ ٹائٹل بھی جیت لیا ہے۔

پرسی کو مینچسٹر یونائیٹڈ نے چوبیس ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

مینچسٹر سٹی کی ٹوٹینہیم کے ہاتھوں شکست کے بعد یونائیٹڈ کو معلوم تھا کہ لیگ ٹائیٹل کو اپنے نام کرنے کے لیے اسے ایسٹن ولا کو شکست دینی ہے۔

ایسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں اچھا کھل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔

یونائیٹڈ کے مینیجر سر ایلکس فرگوسن کا یہ تیرہواں پریمیئر لیگ ٹائیٹل ہے۔ لیکن جس واضح برتری سے یہ ٹائیٹل جیتا گیا ہے اس سے فرگوسن کافی خوش ہوں گے۔

اگر یونائیٹڈ اپنے اگلے چار میچ جیت جاتا ہے تو وہ ریکارڈ 96 پوائنٹس حاصل کر لے گا۔ اس سے قبل چیلسی کا ریکارڈ 95 پوائنٹس حاصل کرنے کا ہے۔