
سامیہ یوسف نے سنہ دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں دو میٹر دوڑ میں شرکت کی تھی
اطلاعات کے مطابق صومالیہ کی اولمپک ایتھلیٹ سامیہ یوسف یورپ پہنچنے کی کوشش میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گئی ہیں۔
اطلالوی میڈیا کے مطابق سامیہ یوسف اپریل میں لیبیا سے اٹلی کا سفر رہی تھیں کہ ان کی کشتی ڈوب گئی۔
صومالیہ کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے بی بی سی کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ سامیہ یوسف نے سنہ دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں دو میٹر دوڑ میں شرکت کی تھی۔
روم میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جونسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ سامیہ اس دوڑ میں آخری نمبر پر آئی تھیں تاہم ان کے لیے یہ بات بہت اہم تھی کہ انہوں نے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کی۔
سامیہ یوسف نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایتھلیٹکس کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور چند عناصر کی خواتین کی کھیلوں میں شرکت کی مخالفت کے باوجود تربیت حاصل کی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سامیہ یوسف کو سنہ دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں شرکت کے بعد صومالیہ واپسی پر اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔






























