کیپ ٹاؤن: آسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/10/86864/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیتنے کے ایک سو سینتالیس رنز کا ہدف دیا جو اس نے انیس اعشاریہ تین اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے باؤن رنز بنائے اور سب سے نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رن پر وارنر کی گری جو صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد شین واٹسن اور مارش کے مابین بیاسی رنز کی شراکت داری ہوئی۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہیں تھا۔
اس کی پہلی وکٹ دو کے مجموعی سکور پر سمتھ کی گری جو صفر پر آؤٹ ہوئے اور دس کے مجموعی سکور پر ہاشم آملہ بھی چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے اور اس کی جانب سے ڈومنی سڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کے کیومنز نے پچیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
دو میچوں کی سیریز کا آئندہ میچ سولہ اکتوبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔



