سلینا خواجہ: دس سالہ پاکستانی کوہ پیما کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا منصوبہ
پاکستان کے صوبہ خیبر پحتونخوا کے شہر ایبٹ آباد کی رہائشی دس سالہ سلینا خواجہ نے حال ہی میں 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے اتنی بلند چوٹی پر پہنچنے والی سب سے کم عمر کوہ پیما کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ مستقبل میں وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا چاہتی ہیں۔ مزید تفصیلات دیکھیے فاران رفیع کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔



