پاکستانی ماہرین کا کارنامہ: ایسا پلاسٹک تیار کر لیا جسے کھایا بھی جا سکتا ہے
ایک اندازے کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں تین سو ملین ٹن پلاسٹک کا اضافہ ہو رہا ہے جس میں سے پچاس فیصد صرف ایک بار استعمال کر کے پھینک دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ماہرین ایسا پلاسٹک تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو نہ صرف تلف کرنے کے بعد قدرتی طور پر تحلیل ہو جاتا ہے بلکہ اُسے کھایا بھی جا سکتا ہے۔ اِس بارے میں مزید بتا رہے ہیں بی بی سی کے نامہ نگار کریم الاسلام اپنی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔