آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
محدود وسائل کے باوجود سونے کا تمغہ جیتنے والی کک باکسر بشریٰ اختر
محدود وسائل کی وجہ سے 16 سالہ بشری اختر پاکستان سے ایران زمینی راستوں کا استعمال کرتے ہوئے 2019 میں ایران میں ہونے والے عالمی کک باکسنگ چمپین شپ میں شرکت کرنے گئی تھیں۔ لمبے سفر اور راستے کی تھکن کے باوجود بشریٰ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والی بشریٰ فرسٹ ایئر میں پڑھتی ہیں۔ دیکھیے محمد ابراہیم کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔۔۔