آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ثنا میر لڑکیوں کے ایک مینٹرنگ پروگرام کے لیے کینیڈا روانہ
پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر، جو اس سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ایک کھلاڑی ہیں، کینیڈا کے لیے روانہ ہو رہی ہیں اور وہاں ایک مینٹرنگ پروگرام میں سکول اور کالج کی لڑکیوں کو کرکٹ کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گی۔
ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ثنا میر سے کراچی میں ملاقات کی اور اس اعزاز اور ان کے 13 سالہ کریئر کے بارے میں گفتگو کی۔