گال: سری لنکا کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ کا مستقبل خطرے میں
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم چھ نومبر سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو کہ ملک کے جنوبی شہر گال کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
اس تاریخی میدان کو اس کی خوبصورتی اور یہاں سے بحر ہند کے مناظر کی وجہ سے شہرت حاصل ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اس کی مقبولیت قریب میں واقع 17ویں صدی میں تعمیر کیے گئے ولندیزی قلعے کی وجہ سے ہے۔
لیکن اندیشہ ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ اس میدان کا آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ حکام نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں کسی اور مقام پر کرکٹ سٹیڈیم قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

