سرفرنگا جیپ ریلی: دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں ریت اڑاتی گاڑیاں

سکردو سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر دنیا کے بلند ترین سرد صحراؤں میں سے ایک، سرفرنگا میں دوسری 'کولڈ ڈیزرٹ' ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ملک بھر سے 90 سے زیادہ مہم جو، جیپ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔

خواتین
،تصویر کا کیپشنمقابلہ 9 زمروں میں تقسیم تھا، جس میں ایک کیٹیگری خواتین کی تھی۔
ریت، ریلی
،تصویر کا کیپشننرم ریت میں گاڑی کے دھنسنے کا خطرہ رہتا ہے۔
ریلی کا ٹریک
،تصویر کا کیپشناس بار ریلی کا ٹریک تقریبا چالیس کلومیٹر لمبا تھا۔
ڈرائیور
،تصویر کا کیپشنگاڑیوں کی روانگی سے پہلے ان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔
ڈرائیور
،تصویر کا کیپشنڈرائیوروں کے مطابق اصل مہارت تو گاڑی پر قابو رکھنے میں حاصل ہونی چاہیئے۔
سیاح
،تصویر کا کیپشنمقامی تماشائیوں اور ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ریلی دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
غیر ملکی سیاح
،تصویر کا کیپشنغیر ملکی سیاح بھی ریس میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔
سرد صحرا
،تصویر کا کیپشنسرد صحرا ’سرفرنگا‘ سمندر کی سطحِ سے تقریباً 7500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
ریلی
،تصویر کا کیپشنیہ ریلی دوسری بار یہاں منعقد کی گئی۔ اس سے پہلے 2017 میں یہاں پہلی بار یہ منفرد ریلی ہوئی تھی۔
خواتین کے مقابلے
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کی رہائشی سلمٰی خان خواتین کے مقابلے میں پہلے نمبر پر رہیں۔ تصاویر: فرحت جاوید