پاکستان پہلی بار عالمی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ کے عالمی نگران ادارے آئی سی سی کی مردوں کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستان پہلی مرتبہ اول نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے اس وقت 124 پوائنٹس ہیں اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی اولین پوزیشن آنے میں انڈیا کا اہم کردار تھا۔ بدھ کی صبح تک نیوزی لینڈ اول نمبر پر تاہم شام کو انڈیا نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ کر دیا۔
حال ہی میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی ٹی 20 سیریز میں 3-0 سے شکست دی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
ایک روزہ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم اس وقت چھٹے نمبر پر ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ گذشتہ سال پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے سنہ 2003 میں اس عالمی درجہ بندی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی ٹیم اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اس کے علاوہ گذشتہ ماہ پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔








