وہیل چیئر ٹینس کے غیرمعروف ہیروز، تصاویر میں

Wheelchair tennis
    • مصنف, بیتھ روز اور فل کوومز
    • عہدہ, بی بی سی آؤچ

دنیا کے 13 بہترین ٹینس کھلاڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں شرکت سے پہلے ایک نئے ٹینس کے مقابلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

لیکن یہ کوئی معمولی کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے ٹینس پلیئرز ہیں جو پہلے سوربیٹون وہیل چیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ان کھلاڑیوں کو ومبلڈن کے آغاز سے قبل گراس کورٹ پر اپنے گیم کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔

وہیل چیئر ٹینس معمول کے ٹینس کورٹ پر کھیلی جاتی ہے انہی گیند اور ریکٹس سے کھیلی جاتی ہے جسے عام کھلاڑی استعمال کرتے ہیں لیکن فرق یہ ہوتا ہے کہ یہ کھلاڑی مخصوص وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں اور گیند کو کورٹ پر دو دفعہ ٹپہ کھاسکتی ہے۔

Lucy Shuker
،تصویر کا کیپشنلوسی شکر

دو سپیشل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی لوسی شکر نے وہیل چیئر ٹینس اس وقت کھلینی شروع کی جب ایک حادثے میں ان کی کمر سے نیچے کا بدن مفلوج ہو گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے وہ اب تک تین سپیشل اولمپکس میں شرکت کر چکی ہیں اور لندن 2012 اور ریو 2016 کے گیمز میں انھوں نے ڈبلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

لوسی شکر کہتی ہیں کہ جب انھوں نے کھیلنا شروع کیا تو لوگوں نے کہا کہ 'تمہاری معذوری بہت ہے اور تم نہیں کھیل سکتی۔'.

Lucy Shuker

'یہ حقیقت ہے کہ وہیل چیئر ٹینس کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ مفلوج میں ہوں اور جس کی وجہ سے ٹینس کھیلنے میں مجھے بہت دشواری ہوتی ہے لیکن میں نے بہت تگ و دو کے بعد ایک ایسی خاص وہیل چیئر بنوائی ہے جس کی مدد سے میں ان مقابلوں میں شرکت کر سکتی ہوں، لیکن یہ بہت مشکل ہوتا ہے۔'

Lucy Shuker

لوسی شکر کہتی ہیں کہ 'اس دشواری کا سامنا کرنے سے میں بہت مضبوط ہو گئی ہوں اور میرا جسم معذوری کا بہتر طریقے سے سامنے کرسکتا ہے۔'

کھلاڑی سال بھر عالمی مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں اور خاص طور پر اس بات کا اہتمام کرتے ہیں کہ وہ چار گرینڈ سلام مقابلے، آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن میں ضرور شرکت کریں۔ .

Alfie Hewett
،تصویر کا کیپشنایلفی ہیوٹ

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایلفی ہیوٹ نے اس سال فرنچ اوپن میں مردوں کے سنگلز مقابلے میں فتح حاصل کی اور اب ومبلڈن میں وہ اپنے پچھلے سال ہونے والے ڈبلز مقابلوں میں جیت کا دفاع کریں گے۔

ہیوٹ نے ٹینس 2005 میں کھیلنا شروع کی اور اپنا پہلا اولمپک پچھلے سال ریو میں کھیلا جہاں وہ دو چاندی تمغے لینے میں کامیاب ہوئے۔

Alfie Hewett prepares to serve

ہیوٹ کہتے ہیں کہ گھانس پر ٹینس کھیلنے کا مختلف طریقہ ہوتا ہے۔

'ہمیں عام طور پر وملبڈن میں کھیلنے سے قبل گھانس پر کھیلنے کا موقع نہیں ملتا اس لیے سوربیٹون کا ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔'

آسٹریلین اوپن کے فاتح اور عالمی نمبر دو گسٹاوو فرنانڈز نے ہیوٹ کو سوربیٹون میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں شکست دے دی۔

Gustavo Fernandez
،تصویر کا کیپشنگسٹاوو فرنانڈز
Gustavo Fernandez

ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے والی ٹینس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں میں بہتری آئے گی جس کی مدد سے وہ ومبلڈن کے مقابلوں میں بہتر کھیل سکیں گے۔

ومبلڈن میں وہیل چیئر ٹینس کے مقابلے 13 جولائی سے شروع ہوں گے۔

Shingo Kunieda of Japan
،تصویر کا کیپشنجاپان کے شنگو کونیڈا

تمام تصاویر بشکریہ فل کوومز۔