سپر لیگ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنپی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اتوار کی رات پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنقذافی سٹیڈیم پہنچنے والے شائقین میں بہت جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپی ایس ایل کے فائنل کے لیے بینکوں میں اور آن لائن موجود ٹکٹس منٹوں میں فروخت ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنشائقین کے لیے سٹیڈیم کے گیٹ سہ پہر تین بجے کھول دیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں آنے والے افراد کے لیے فری شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے ٹکٹ کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔
،تصویر کا کیپشنپی سی بی نے معذور افراد اور طالبات کے لیے 1500 خصوصی ٹکٹ فراہم کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداح اپنے چہروں پر پینٹ بھی کروا رہے ہیں۔